شام و سحر میں، رات میں تسبیحِ فاطمہؑ
تھامی ہے میں نے ہاتھ میں تسبیحِ فاطمہؑ
جن و بشر، نبی و ملائک، قُطب، ولی
پڑھتے ہیں مُشکلات میں تسبیحِ فاطمہؑ
محشر کے روز تُحفہٗ ربِ جلیل کو،
لائے ہیں اپنے ساتھ میں تسبیحِ فاطمہؑ
جیسے خُدا کی حمد ہے، نعتِ رسولؑ ہے
ہے میرے واجبات میں تسبیحِ فاطمہؑ
مثلِ عرُوس دکھتی ہے سب سے جُدا جُدا
لفظوں کی اس بارات میں تسبیحِ فاطمہؑ
آئیں جو سوالات کو مُنکر نکیر، تو
پڑھ دینا جوابات میں تسبیحِ فاطمہؑ
سُورج کو دُھوپ، چاند کو ٹھنڈک عطا ہوئی
گُل کو ملی سوغات میں تسبیحِ فاطمہؑ
No comments:
Post a Comment